9 نومبر 2025 - 16:56
ہم نے توانائی کی یوکرینی تنصیبات کو زبردست نقصان پہنچایا، ماسکو

روسی وزارت دفاع نے واضح کیا کہ اس ملک کی فوج کی نئے حملوں میں توانائی کی یوکرینی تنصیبات کو بھاری اور قابل ذکر نقصان پہنچا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ماسکو: روسی مسلح افواج نے اپنے حملوں کی تازہ ترین لہر میں یوکرین کی فوجی صنعتوں کو سپورٹ کرنے والے توانائی کی تنصیبات کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے یہ بھی کہا ہے کہ یوکرین کے 143 علاقوں میں تعینات کرائے کے غیر ملکی فوجی دستوں کو بھی بھاری حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے واضخ کیا ہے کہ "روسی مسلح افواج نے توانائی کی ان تنصیبات کو نقصان پہنچایا جو یوکرین کی فوجی صنعتوں کو سپورٹ کرتی ہیں اور ساتھ ہی 143 علاقوں میں غیر ملکی کرائے کے فوجیوں کی تعیناتی کی جگہوں کو بھی نشانہ بنایا۔"

یوکرینی حکام نے آج صبح جلد اعلان کیا کہ روس نے گذشتہ رات کے حملوں میں 10 ڈرون طیاروں اور میزائلوں کے ذریعے توانائی کی تنصیبات ـ بشمول "خملنیتسکی" اور "ریونے" کے ایٹمی بجلی گھروں کی ذیلی تنصیبات ـ کو نشانہ بنایا ہے۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس کے ان حملوں میں کم از کم سات افراد مارے گئے ہیں اور ہزاروں یوکرینی روشنی اور برقی حرارت سے محروم ہو چکے ہیں۔

روس اور یوکرین نے حالیہ ہفتوں میں میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے ایک دوسرے کے بجلی گھروں اور بنیادی ڈھانچے کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے اس بارے میں کہا ہے کہ اس کے حملوں کا نشانہ "یوکرین کے ہتھیار اور توانائی کی تنصیبات" تھے؛ اور یہ [حملے] روسی سرزمین پر کیئف کے حملوں کے جواب میں کئے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha